۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
واکسن کرونا

حوزہ/ کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی کھیپ بدھ کو جموں و کشمیر کے دونوں دارالحکومت سری نگر اور جموں پہنچ گئی ہے اور اس کو فوراً کولڈ سٹوریج میں منتقل کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سری نگر، 13 جنوری (یو این آئی) پونے کے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی تیار کردہ کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی کھیپ بدھ کو جموں و کشمیر پہنچ گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی کھیپ بدھ کو جموں و کشمیر کے دونوں دارالحکومت سری نگر اور جموں پہنچ گئی ہے اور اس کو فوراً کولڈ سٹوریج میں منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلی کووی شیلڈ ویکسین صحت و صفائی محکموں سے وابستہ اہلکاروں اور ذیابیطس اور ہائپر ٹینشن جیسی بیماریوں میں مبتلا افراد کو یہ ٹیکے لگائے جائیں گے۔
سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر کہا گیا: 'ویکسین پہنچنے کا انتظار ختم ہو چکا ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا پونے کی تیار کردہ کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی کھیت ممبئی ایئرپورٹ سے بذریعہ سپائس فلائٹ نمبر ایس جی 413 سری نگر پہنچ گئی ہے'۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر سمیت ملک بھر میں کورونا مخالف ٹیکہ کاری 16جنوری سے شروع ہوگی۔ ملک میں پہلے مرحلے میں 30 کروڑ لوگوں کو ویکسین ٹیکے لگائے جائیں گے۔
سری نگر ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے نامہ نگاروں کو بتایا: 'آج یہاں ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچی ہے۔ محفوظ بوکسز میں 79 ہزار ویکسین ٹیکے یہاں پہنچے ہیں'۔
ان کا مزید کہنا تھا: 'ہیلتھ کیئر ورکرس، فرنٹ لائن ورکرس، میونسپل و ریونیو اہلکاروں، وہ لوگ جن کی عمر پچاس سے کم ہے اور بیماریوں جیسے ذیابیطس، ہائپر ٹینشن، پھیپھڑوں کے مسائل سے دوچار ہیں نیز وہ افراد جن کی عمر پچاس سے زیادہ ہے ان کو ترجیح دی جائے گی۔ ویکسین مرحلہ وار طریقے سے یہاں پہنچتی رہے گی'۔
ناظم صحت جموں ڈاکٹر رینو شرما نے بتایا: 'ویکسین کا انتظار سب لوگوں کو تھا۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ بھارت ان ملکوں میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے ویکسین اپنی لیبارٹریز میں بنائی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف فیملی ویلفیئر اینڈ ایمیونائزیشن ویکسین مہم چلائے گی۔ پہلے مرحلے میں ہیلتھ کیئر ورکرس کو کور کیا جائے گا'۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .